سفارت خانہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سفیر کی اقامت گاہ، سفیر کا دفتر یا سفارت کار کا آٹس۔ "انہوں نے اس رپورٹ کی نقلیں بنا کر اسے بیرونی ملکوں میں اپنے سفارت خانوں کو بھیج دیا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٥١٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سفارت' کے ساتھ فارسی اسم 'خانہ' لگانے سے مرکب 'سفارت خانہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٤ء کو "خونی بھید" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سفیر کی اقامت گاہ، سفیر کا دفتر یا سفارت کار کا آٹس۔ "انہوں نے اس رپورٹ کی نقلیں بنا کر اسے بیرونی ملکوں میں اپنے سفارت خانوں کو بھیج دیا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٥١٧ )

جنس: مذکر